جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سال 2017 کی پہلی گلوبل اکنامک رپورٹ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : عالمی بینک نے رواں سال کی پہلی گلوبل اکنامک رپورٹ جاری کردی، پاکستان کی معاشی ترقی پانچ اعشاریہ دو فیصد جبکہ عالمی شرح نمو دو اعشاریہ سات فیصد رہے گی۔

ورلڈ بینک کی گلوبل اکنامک پراسپیکٹ رپورٹ کے مطابق بھارت کی معاشی ترقی کی شرح سات فیصد رہے گی، بھارتی معشیت کے سات اعشاریہ چھ تک رہنے کی توقع تھی، شرح نمو میں کمی کی وجہ نوٹوں کی بندش جو کہ معاشی سرگرمیاں متاثر کرنے کا باعث بنی۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو پانچ اعشاریہ دو فیصد رہے گی جبکہ آئندہ سال اس میں مزید بہتری متوقع ہے جبکہ اس سال بھی چینی معیشت سست روی کا شکار رہے گی۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں استحکام سے روس اور برازیل میں معاشی بحران ختم ہونے کی امید ہے تاہم نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیاں امریکی معاشی شرح نمو میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں