اشتہار

مذاکرات نہ کرنے کیلئے بھارت سرحد کی خلاف ورزی کرتا ہے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جولائی سے بھارت نے سرحدی خلاف ورزیاں شروع کررکھی ہیں،جولائی سے دسمبر تک بھارت نے 330 بار خلاف ورزی کی۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے زاہد مشوانی کے مطابق خواجہ آصف نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جولائی سے اب تک 330 بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری کی خلاف ورزی کی، 290 لائن آف کنٹرول اور 40 خلاف وزریاں ورکنگ باؤنڈری پر کی گئیں، ان خلاف وزریوں کے دوران فائرنگ اور گولہ باری سے 40شہری شہید اور 138 شہری زخمی ہوئے۔


خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان نہیں چاہتا ہے کہ پاکستان سے مذاکرات کیے جائیں اسی وہ سرحد پر ٹینشن پیدا کرتا رہتا ہے، بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کی کوشش کی گئی لیکن وہ جعلی سرجیک اسٹرائیکس کی، پاکستان آرمی نے بھارت کی بزدلانہ کارروائیوں کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا، اگر ایسی کوئی کوشش کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔

- Advertisement -

تحریک آزادی کشمیر پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی درست سمت جارہی ہے بھارت اسے دہشت گردی سے تعبیر دینے کی کوشش میں ہے، اس وقت تحریک آزادی مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں