تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

امریکی خاتون نے 94سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کر لیا

ہوائی : امریکی خاتون نے چورانوے سال کی عمر میں گریجویشن مکمل کر کے ثابت کر دیا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے۔

کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور اگر تعلیم حاصل کرنے کا شوق ہو تو پھر کیا ہی بات ہے، امریکی ریاست ہوائی میں چورانوے برس کی خاتون نے کریٹو رائٹنگ اینڈ انگلش مٰیں بیچلرز ڈگری حاصل کرکے دنیا بھر کو حیران کر دیا۔

3

ایمی کرٹن نے انیس سو باسٹھ میں بچوں کی پیدائش کے بعد پڑھائی سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی لیکن پچپن سال بعد آن لائن کورس کے زریعہ انہوں نے یونیورسٹی ڈگری حاصل کرنے کی اپنی خواہش کی تکمیل کی۔

2

 

نیو ہیمشائر یونیورسٹی کے مطابق ایمی نے گریجویشن کے دوران مجموعی طورپر چار اعشاریہ صفر جی پی اے حاصل کیا جو کے ایک ریگولر طالب علم سے بہتر نتیجہ ہے۔

1

ایمی کا سفر یہیں رکے گا نہیں بلکہ ان کا کہنا ہے کہ اب وہ ماسٹرز میں داخلہ لینے کی خواہشمند ہیں۔

Comments

- Advertisement -