تازہ ترین

دبئی : آگ بجھانے کیلئے ڈولفن فائٹر فورس بنا لی گئی

دبئی : جدید دور میں آگ بجھانے کے انداز بھی جدید ہوگئے، دبئی میں آگ بجھانے کیلئے ڈولفن فائٹر فورس بنا لی گئی ہے۔

پاکستان میں آگ بجھانے والی گاڑیوں کی حالت اب تک ٹھیک نہ ہوسکی اور دنیا میں فائر فائٹنگ کا نظام ہی بدل گیا، جدید دور میں آگ بجھانے کے انداز بھی جدید ہوگئے۔

dub12

دبئی میں آگ بجھانے کیلئے ڈولفن فائٹر فورس بنائی گئی ہے، فورس میں شامل فائٹرز جیٹ پیک پہن کر آگ بجھائیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈولفن فورس کو نہ گاڑی کی ضرورت ہے اور نہ ہی واٹر ٹینک کی یہ سمندرسے پانی لے کر آگ بجھائے گی۔

دبئی کے سول ڈیفنس ادارے نے یہ فورس تیار کی ہے، جو ہائی ویز اور سڑکوں پر لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

Comments

- Advertisement -