تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

راحیل شریف کو اراضی طریقہ کار کے تحت دی، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سابق آرمی چیف کو زرعی اراضی آئینی طریقہ کار کے تحت دی گئی، اس ضمن میں کی جانے والی قیاس آرائیاں ادارے کی کردار کشی کے مترادف ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف کو زرعی اراضی کی الاٹمنٹ سرکاری و فوجی قوانین کے مطابق دی گئی، اس موضوع پر کی جانے والی بحت پاک فوج کی کردارکشی کے مترادف ہے۔

پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الاٹمنٹ کے حوالے سے بحث و مباحثہ اور رویہ اداروں کی موجودہ ہم آہنگی کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتاہے اور یہ فعل فوج کو بدنام کرنے سمیت ریاستی اداروں میں بد اعتمادی کا موجب بن سکتی ہے۔

آئی ایس آر نے سابق آرمی چیف کو اراضی دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوجی افسران، جوانوں کو زرعی زمین آئینی طریقہ کار کے تحت دی جاتی ہے تاہم سابق آرمی چیف کی الاٹمنٹ کے حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیاں اداروں میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش ہے‘‘۔

خیال رہے کہ راحیل شریف کی مدتِ ملازمت گزشتہ سال 29 نومبر کو مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد وزیراعظم کی جانب سے نامزد کردہ نئے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوج کی باگ ڈور سنبھالی۔

سابق آرمی چیف کی اراضی الاٹمنٹ کے حوالے سے خبریں گردش تھی اور اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے جارہے تھے تاہم اب آئی ایس پی آر کی جانب سے راحیل شریف کو اراضی دینے کی باقاعدہ تصدیق کردی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -