اشتہار

کیوبک مسجد فائرنگ‘حملہ آور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اوٹاوہ : کیوبک شہر کی مسجد پر حملہ کرنے اور شہریوں کو قتل کرنے کےالزام میں پولیس نے فرانسیسی کینیڈین طالب کو گرفتار کرلیاہے۔

تفصیلات کےمطابق کیوبک مسجد میں فائرنگ کرنے والے27 سالہ الیگزینڈر بیسونیت کوپولیس نےگرفتارکرلیا،ملزم پر نمازیوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور اب اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

گرفتارحملہ آور لاول یونیورسٹی کا طالب علم ہےجو کہ حملے کا شکار ہونے والی مسجد سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

- Advertisement -

کیوبک مسجد میں ہونے والے فائرنگ سے زخمی ہونے والے پانچ افراد اس وقت بھی زخمی حالت میں زیرِ علاج ہیں جبکہ 12 دیگر کو معمولی نوعیت کے زخم آئے تھے جنہیں طبی امداد دیے جانے کے بعد گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کینیڈا میں مسجد پر فائرنگ ‘6 نمازی شہید

خیال رہےکہ اس سے قبل مراکش سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان محمد قدیر کو بھی حملے کے بعد اس وقت حراست میں لیا گیا تھاجب اس کی جانب سے 911 کو کال کی گئی تھی تاہم بعد میں اسے مشتبہ حملہ آور کے بجائے عینی شاہد قراردیا گیا تھا۔

یاد رہےکہ ریاست کیوبیک کے پریمیئر فیلیپ کؤیلارڈ نے بھی اس واقع کو دہشت گردی قرار دیااور صوبے کے مسلمانوں کے ساتھ ہمدری اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں:کیوبک کی مسجد میں فائرنگ ‘دہشتگرد حملہ ہے ‘وزیراعظم جسٹن ٹروڈو

واضح رہےکہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے حملے کو دہشت گردی قرار دے کر اس پر انتہائی غم وغصے کا اظہار کیا اور اس کی شدید مذمت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں