کراچی : سوئٹزرلینڈ کے قونصل جنرل فلپ کریو ائزر نے کہا کہ پاکستان اور سوئٹزر لینڈ کے درمیان تجارت کے فروغ کی گنجائش موجود ہے تاہم پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے کوشیش کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بات انہوں نے کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پرکہی ، سوئس قونصل جنرل نے کہا کہ سوئٹزر لینڈ کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے کے لیے کراچی میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کرنے اور مجموعی طور پر پاکستان کے تاثر کو بہتر کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ متعدد سوئس کمپنیاں کامیابی کے ساتھ کراچی میں کاروبار کر رہی ہیں جو مثبت اشارہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں جو تاثر سوئٹزر لینڈ میں ہے لیکن اب امن وامان کی مجموعی صورتحال چند سالوں سے قدرے بہتر ہے۔
کراچی چیمبر کے صدر شمیم احمد فرپو نے کہاکہ کراچی سوئس ایس ایم ایز کے لیے پرکشش مقام ہے ۔شمیم فرپو نے کہا کہ سوئس تاجروں کے لیے پاکستان میں مشترکہ منصوبوں پر شراکت داری کے مواقع موجود ہیں۔