اسلام آباد : پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج تیزی دکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 40.55 پوائنٹس (0.08 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آج کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان نظر آیا اور کاروبار 49 ہزار 915.28 پوائنٹس سے ہوا جو کئی بار 50 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر 49 ہزار 965.63 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا۔
یوں پیر کے روز مجموعی طور پر 367 کمپنیوں کے 14 کروڑ30 لاکھ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی جس کی مجموعی مالیت 12.74 ارب روپے بنتی ہے جن میں سے 227 کمنیوں کے شیئرز میں اضافہ اور 128 کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔
سب سے زیادہ شیئرز دوست اسٹیل لمیٹڈ کے خریدے اور فروخت کیے گئے جب کہ عائشہ اسٹیل ملز، کے الیکٹرک، پاور سیمینٹ لمیٹڈ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ بالترتیب دوسرے تیسرے چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔
واضح رہے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی ملک میں معیشت کی بحالی اور کاروبار میں مثبت رجحان کو سراہا گیا ہے جب کہ کراچی، اسلام آباد اور لاہور کی اسٹاک ایکسچینج کے انضمام کے بعد شیئرز کی خرید و فروخت میں ریکارڈ بزنس دیکھنے میں آیا ہے جو ملک میں بڑھتی سرمایہ کاری کی جانب واضح اشارہ ہے۔