تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

گٹکا مافیا کومقامی تھانوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے‘ درخواست گزار

کراچی: سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ گٹکا مضر صحت ہے، اس پر فوری پابندی عائد ہونی چاہیئے، عدالت نے گٹکے کی تیاری، خرید اور فروخت کے حوالے سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب کرلیا، جواب کے جمع کرانے تک سماعت 27 مارچ تک کے ملتوی کردی گئی.

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں گٹکے کی تیاری اور اس کی خرید و فروخت کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ایک شہری کی دائرکردہ درخواست پر ہوئی.

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گٹکا کھانے کی وجہ سےبیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ، جبکہ نوجوان نسل بھی تباہی کی جانب جا رہی ہے،درخواست گزار نے یہ بھی کہا کہ گٹکا مافیا کو مقامی تھانوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔

مزید پڑھیں: کچی شراب، گٹکا اور مین پوری کی سرعام فروخت پر وزیراعلیٰ سندھ کا ایکشن

سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ گٹکا مضر صحت ہے، اس پر فوری پابندی عائد ہونی چاہیئے، جس پرایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے متعدد باراس کی روک تھام کی ہے‘ تاہم تاحال مکمل کامیابی حاصل نہیں‌ہوئی ہے۔ مگرحکومت اس پر کام کر رہی ہے.

عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے مزید بازپرس کی تو انہوں نے جواب جمع کرنے کے لئے عدالت سے وقت مانگ لیا، بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نےکیس کی سماعت27 مارچ تک ملتوی کردی۔

Comments

- Advertisement -