اشتہار

پیپلزپارٹی کےرہنماکےقتل کامقدمہ درج ‘ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: لاہور کے علاقے مناواں میں پاکستان پیپلزپارٹی کےمقامی رہنما بابرسہیل بٹ کوفائرنگ کر کےقتل کر دیاگیا۔

تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کےرہنما بابرسہیل بٹ کے قتل کی ایف آئی آر تھانہ مناواں میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ سمیت عاطف عرف عاطی،عرفان جٹ کو نامزد کیاگیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنماکےبھائی قیصر بٹ کا کہناہےکہ ملزمان نےدیرینہ دشمنی پر بابرسہیل بٹ کو قتل کیا۔

- Advertisement -

خیال رہےکہ لاہور کےعلاقے مناواں میں اتوارکی درمیانی شب پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما بابرسہیل بٹ کوگھر میں گھس کراندھادھند فائرنگ کرکےشدید زخمی کردیاتھا۔

پیپلزپارٹی کےرہنما کوشدید زخمی حالت میں سروسزاسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

پولیس کےمطابق قاتلوں نےگھر میں گھس کر پہلےگارڈ کے کمرے کو لاک کیا اور پھر بابر بٹ کے کمرے میں جا کرانہیں قتل کر دیا۔

پولیس حکام کو شبہ ہےکہ بابر بٹ کو اس کےگارڈ عاطف عرف عاطی کی مدد سے قتل کیا گیا،پولیس فرار ہونے والے گارڈ عاطی کی گرفتاری کےلیے چھاپے مار رہی ہے۔

دوسری جانب آصفہ بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنےپیغام میں کہاہےکہ ہمیں خاموش کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نےکہاکہ امید ہےبابرسہیل بٹ کے قتل کی تحقیقات کی جائے گی اور اس میں ملوث عناصر کو ضرور قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے۔

واضح رہےکہ مقتول بابر سہیل بٹ 2013 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 157 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں