تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

اسلام آباد کا پہلا ریسٹورنٹ، جہاں‌‌ ہرطرف خوف ہے

اسلام آباد: پاکستان کے دارلحکومت میں پہلا ’’ہارر ریسٹورنٹ‘‘ عوام کے لیے کھول دیا گیا، جہاں خطرے مول لینے والوں کے لیے مختلف خوفناک بھوت اور دیگر ڈراؤنی اشیاء رکھی گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کھلنے والے پاکستان کے پہلے خوفناک ریسٹورنٹ کو ’’کیفے کراس باونز‘‘ کا نام دیا گیا ہے، ہوٹل کی تھیم کے مطابق یہاں پیش کردہ کھانے خوفناک طریقے سے سجا کر پیش کیے جاتے ہیں۔

islamabad-horror-1

جن بھوتوں کو آج تک فلموں میں دیکھا انہیں ریسٹورنٹ میں آویزاں کیا گیا ہے، منفرد رسٹورنٹ میں جگہ جگہ جھاڑیاں لگائی گئی ہیں جبکہ انسانی ڈھانچوں سمیت کھوپڑیاں بھی لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے لگائی گئی ہیں۔

islamabad-horror-6

ہوٹل میں داخل ہونے والوں کا سامنا داخلی دروازے پر لگے خوفناک بھوتوں سے ہوتا ہے تاہم ٹیبل کے اریب قریب پر ہوٹل کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے بھوتوں کے پوسٹر اور پتلے آویزاں کیے گئے ہیں۔

islamabad-horror-5

کیفے کراس باؤنز میں کھانا پسند کرنے کے لیے پیش کیے جانے والے کارڈ پر بھی خوفناک پرنٹ کیا گیا ہے اس کے علاوہ وہاں ملنے والی ڈشز کو ایسے خوفناک طریقوں سے سجایا جاتا ہے جنہیں دیکھ کر بزدل شخص کی بھوک ہی اڑ جائے۔

islamabad-horror-4

islamabad-horror

بحریہ ٹاؤن کے پاس کھولا جانے والا ریسٹورنٹ کی مالکن پاکستانی خاتون ہیں جو حال ہی میں برطانیہ سے اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئیں، اُن کا کہنا ہے کہ ’’گیم آف تھرون سے متاثر ہوکر ہوٹل کے قیام کا فیصلہ کیا اور یہ تجربہ اب تک کافی اچھا ثابت ہوا‘‘۔

Comments

- Advertisement -