تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ایسا سیلون جہاں سانپ انسانوں کا مساج کرتے ہیں

برلن : ہر گزرتے روز کے ساتھ ہیر ڈریسنگ اور اس منسلک شعبوں میں منفرد طور طریقے سامنے آرہے ہیں، سانپ کا نام سنتے ہی زیادہ تر لوگ ڈر جاتے ہیں مگر جرمنی میں ایک ہیئر ڈریسر سانپ سے لوگوں کی گردن کے مساج کا کام لینے لگا ہے. جرمن ہیر ڈریسر نے بھی سانپ کے زریعہ مساج کی حیرت انگیز سروس متعارف کرا دی ہے۔

جرمن ہیر ڈریسر نے اپنے کسٹمرز کیلئے سانپ کے زریعہ مساج کی حیرت انگیز سروس متعارف کرا دی ہے، اس انوکھی سروس کے تحت بال کٹوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو پہلے گردن کے مساج کی سہولت فراہم کی گئی ہے، اس سہولت کے لیے بھاری بھرکم پائتھن سانپ کو کسٹمر کی گردن سے لپیٹ کر مساج فراہم کیا جاتا ہے۔

snake1

یہ پاتھن سانپ اس سیلون میں گزشتہ 13 سال سے لوگوں کے مساج کر رہا ہے۔

ہیر ڈریسر فالک ڈوہلر کا دعویٰ ہے کہ اس منفرد طریقہ مساج سے نہ صرف کسمٹرز کو سکون ملتا ہے بلکہ سانپ کے حوالے سے منفی سوچ بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔


ویڈیو دیکھیں



مزید پڑھیں : حیرت انگیزبالوں کو آگ لگا کر اسٹائل دینے والا پاکستانی حجام


یاد رہے اس سے قبل بھاولپور کے ہیر ڈریسر شفقت راجپوت کی آگ کے زریعہ ہیر کٹنگ کے چرچے ہوئے تھے، شفقت راجپوت بال کاٹنے کیلئے سر پر پاؤڈر اور ایک خاص قسم کا کیمیکل ڈال کر پہلے آگ لگاتا تھا، پھر تین کینچیوں کی مدد سے بڑی مہارت کے ساتھ بالوں کو نہ صرف کاٹتا بلکہ اسٹائل بھی دیتا ہے۔

شفقت راجپوت نامی حجام کا کہنا ہے کہ وہ تین سال سے کامیابی کے ساتھ یہ کام کررہا ہے، اس نے اس مہارت کے ساتھ بال کاٹنے کا کام پہلے سیکھا اور پھر اس میں نئی جدت لانے اور بالوں کو اسٹائل دینے کے لیے آگ لگا اس نئے طریقہ کو ایجاد کیا

Comments

- Advertisement -