تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

پاکستانی نوجوان نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایمرجنسی یونٹ میں شامل ہونے والا پہلا مسلمان

نیویارک : پاکستانی نژاد امریکی نوجوان نے نیویارک کی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایمرجنسی یونٹ میں شامل ہوکر تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی سارجنٹ علی جاوید پہلے مسلمان ہیں ، جنہوں نے امریکہ شہر نیویارک کی ایلیٹ سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ہنگامی یونٹ میں شمولیت اختیار کی۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ آفیسر مسلم سوسائٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرعلی جاوید کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”سارجنٹ علی نے نیویارک ایلیٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں شامل ہوئے ہیں اور یہ پہلے پاکستانی ، پہلے مسلمان ہونے کا اعزاز حاصل کرنے کے ساتھ تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں“۔

دوسری جانب اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے بھی سارجنٹ علی کو مبارکباد دی ہے۔

خیال رہے کہ جب 11 ستمبر 2001ء کو ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر حملہ ہوا تھا تو اس وقت نیویارک پولیس میں مسلمان اہلکاروں کی تعداد صرف پچاس تھی جو اب دو ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

پاکستانی ڈاکٹر کے لیے امریکی اعزاز

یاد رہے چند روز قبل امریکہ میں ٹراما سرجن کی پریکٹس کرنے والے پاکستانی نژاد ڈاکٹر کو ان کی خدمات کے اعتراف میں تارکین وطن کیلئے اعلیٰ ترین ایوارڈز میں شمار کئے جانے والے اعزازی میڈل ایلس آئی لینڈ سے نوازا گیا۔

میڈل حاصل کرنے والے ڈاکٹر عادل حیدر نے ابتدائی تعلیم کراچی سے حاصل کی ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور کہا کہ ایوارڈ تقریب میں ان سے زیادہ اہل اور ایوارڈ کے مستحق افراد موجود تھے۔ یہ سب امریکا میں ہی ممکن تھا امریکہ کے خواب زندہ رہنے چاہئے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی مزید حفاظت کو یقینی بنائیں تاکہ ایک نسل کے بعد دوسری نسل یہاں آتی رہے۔

Comments

- Advertisement -