اشتہار

امریکی پائلٹ کا خاتون مسافر پر تشدد، انتظامیہ کا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

اٹلانٹا: ڈیلٹا ائیرلائن کے پائلٹ نے اٹلانٹا ائیرپورٹ پر خواتین کے منہ پر تھپڑ مارا تو وہاں موجود ایک شخص نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کے بعد ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہوئی تو کمپنی نے متعلقہ پائلٹ کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اُسے سزا کے طور پر معطل کردیا۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اٹلانٹا ائیرپورٹ پر بورڈنگ کے بعد دو خواتین میں جھگڑا شروع ہوا تو پائلٹ نے دونوں خواتین کو ہٹانے کی کوشش کی اور بات نہ ماننے پر ایک خاتون کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا۔

ویڈیو دیکھیں

- Advertisement -

ویڈیو میں پائلٹ کی جانب سے ادا کیے جانے والے الفاظ صاف سنائی نہیں دے رہے تاہم دیکھا جاسکتا ہے کہ ائیرپورٹ پر کیا واقعہ پیش آیا اور پائلٹ نے کس طرح خاتون پر تشدد کیا۔

ائیرپورٹ پر ہونے والے واقعے کی ویڈیو متعلقہ کمپنی کو دے دی گئی ، جس کے بعد انتظامیہ نے پائلٹ کو نوٹس دیتے ہوئے معطل کردیا، کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پائلٹ کے خلاف کارروائی کی گئی تاہم سزا کی معیاد پوری ہونے پر اگر کمپنی نے مناسب سمجھا تو انہیں باقاعدہ لیٹر جاری کر کے دوبارہ نوکری پر آنے کی اجازت دی جائے گی۔

امریکی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ڈیلٹا کمپنی نے بیان جاری کیا جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ’’ واقعے کی اطلاع ملتے ہیں متعلقہ پائلٹ کو سزا کے طور پر ڈیوٹی سے ہٹاتے ہوئے نوٹس جاری کردیا گیا تاہم تفتیش ہونے کے بعد آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں