تازہ ترین

پاک افغان سرحد پر تیسرے روز بھی کشیدگی برقرار

چمن :پاک افغان سرحد پرتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہےجبکہ چمن کے سرحدی دیہات سے شہریوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔

تفصیلات کےمطابق چمن میں پاک افغان سرحد پرتیسرے روز بھی کشیدگی برقرار ہے۔پاک افغان بارڈرکی بندش کے باعث تجارتی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سرحد کے قریب سیکڑوں دیہات خالی کرالیےگئےہیں اورہزاروں خاندانوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیاہے۔

پاک فوج بھاری توپ خانےکےساتھ اگلےمورچوں پرموجودہے۔افغان شیلنگ سےمتاثرہ علاقوں میں پاک فوج اورایف سی اہلکارتعینات ہیں۔


پاک افغان سرحد پر کشیدگی برقرار،گن شپ ہیلی کاپٹرزسے نگرانی، باب دوستی دوسرے روز بھی بند


پاکستانی حدود میں پاک فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے ہر قسم کی صورت حال کنٹرول کرنے کےلیے موجود ہیں، چمن کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

خیال رہےکہ باب دوستی پرہرقسم کی تجارتی سرگرمیاں اورپیدل آمد ورفت بھی معطل ہے،مال بردارگاڑیوں،کنٹینرزکو شہرکی جانب موڑدیا گیا،دو روزکے دوران دو فلیگ میٹنگ بھی بےنتیجہ رہیں۔


چمن : افغان فورسز کی گولہ باری و فائرنگ،10 شہری شہید، 45زخمی


واضح رہے کہ دوروز چمن کےگاؤں کلی لقمان،کلی جہانگیر میں افغان فورسز نے مردم شماری کی ٹیم پر فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 45زخمی ہوگئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -