اشتہار

پاناماکیس کی تحقیقات کےلیےجے آئی ٹی کا اجلاس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاناما کیس کی تحقیقات کےلیےجےآئی ٹی نےآج سےباقاعدہ کام شروع کردیا۔تحقیقاتی ٹیم 60روز کےاندر اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔

تفصیلات کےمطابق پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں قائم 6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے آج سے کام کا آغاز کردیا۔

سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرارمحمد علی اجلاس میں پاناما کیس کے عدالتی فیصلے اورعدالت میں پیش کردہ ریکارڈ جے آئی ٹی کے سپرد کریں گےاورتحقیقاتی ٹیم کوکیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دیں گے۔

- Advertisement -

جے آئی ٹی کے قیام کے نوٹیفکیشن میں اس کے ٹی او آرز بھی درج کیے گئے ہیں اور تحقیقات کے لیے ٹائم فریم بھی مقرر کیا گیا ہے۔


پاناما تحقیقات: جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی


سپریم کورٹ کی جانب سے قائم جے آئی ٹی ان شخصیات کو بھی طلب کرے گی جن پرالزامات عائدکیے گئے ہیں جبکہ بیرون ملک موجود سرمائے کی منتقلی سے متعلق شواہد تلاش کیے جائیں گے۔


پاناماکیس ،سپریم کورٹ کا قائم تحقیقاتی ٹیم کے اخراجات کیلئے 2کروڑ روپے جاری کرنےکا حکم


قطر سمیت دیگر ممالک سے رابطہ کر کے وہاں کی گئی سرمایہ کاری سےمتعلق بھی شواہد کی فراہمی کےلیےدرخواست کی جائے گی۔

یاد رہےکہ پاناماکیس میں سپریم کورٹ کے20اپریل کے فیصلےپر عمل درآمد کرانے کےلیےعدالت عظمیٰ کےلارجربینچ نے چیف جسٹس پاکستان سے خصوصی بینچ تشکیل دینے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہےکہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ کی جانب سےجے آئی ٹی تشکیل دے گی جو 15 روز بعد اپنی عبوری رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی جبکہ 60 روز میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی حتمی رپورٹ بینچ کےسامنےجمع کرائے گی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں