اشتہار

چین کے علاقے زن جیانگ میں زلزلہ، 8 افراد ہلاک ، 11 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ : چین کا علاقے زن جیانگ زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے سے آٹھ افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوگئے، کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

چین کے مغربی علاقے زن جیانگ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں  8افراد ہلاک اور 20زخمی ہوئے جبکہ زلزلے سے 180سے زائد گھر منہدم ہوگئے۔

- Advertisement -

زلزلے کے بعد لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں اور ان میں دراڑیں پڑگئیں۔ آفر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

سرکاری میڈیا کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4ریکارڈ کی گئی اور اس کے مرکز کی گہرائی آٹھ کلومیٹر زیرِ زمین آٹھ کلومیٹر تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، زلزلے سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ  ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

کم آبادی والا یہ علاقہ صوبائی دارالحکومت ارمچی سے 1,800 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس میں زیادہ تر ایغور نسلی گروہ سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں۔

واضح رہے کہ مئی 2008ء میں چینی صوبہ سیچوان میں 7.9 شدت کے زلزلے میں لگ بھگ 90,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں