اشتہار

نرسوں کی اہمیت ڈاکٹرز سے زیادہ ہے: ارشد وہرہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ نرسوں کی اہمیت ڈاکٹرز سے زیادہ ہے، ڈاکٹرز آپریشن کرکے چلے جاتے ہیں‘ یہ نرسیں ہی ہیں جو ڈاکٹرز کی عدم موجودگی میں مریض کی دیکھ بھال کے فرائض سر انجام دیتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی میئرنے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور نرسوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل کے حل کیلئے جلد اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

- Advertisement -

ارشد وہرہ نے نرسوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ لوگوں کو مریضوں کے لئے فرشتہ بنایا ہے، اسی طرح محنت اورلگن سے اپنے فرائض سرانجام دیتی رہیں۔


زخموں کی مسیحائی کرنے والی نرسوں کا عالمی دن


 اس موقع پراسسٹنٹ نرسنگ ڈائریکٹر نسرین  خانم نے ڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ کو نرسنگ شعبے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، پروموشن اور الاؤنسز کی مد میں مراعات دلوانے کا مطالبہ کیا۔

ڈپٹی میئر نے بہترین کارکردگی دکھانے والی نرسوں اور اسٹاف میں شیلڈ تقسیم کیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسد اللہ حسینی، ڈپٹی ڈائریکٹر راشد سبزواری، محمد علی عباسی، ڈاکٹر زاہد رشید، ڈاکٹر ارشد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ ودیگربھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیزکا آغاز سنہ 2005میں ہوا تھا اور اس اسپتال میں نرسوں کی تعداد تریسٹھ ہے جو مختلف اوقات میں اپنی ڈیوٹیاں نبھا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نرسوں کا عالمی دن 12 مئی کو منایا گیا تھا تاہم کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں اس حوالے سے تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں