اشتہار

بھارت میں بس ندی میں گرنے سے23افرادہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

اتراکھنڈ: بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں بس ندی میں گرنے سے 23افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی ریاست اتراکھند میں بس ندی میں جاگری جس کے باعث 23مسافر ہلاک جبکہ سات مسافر زخمی ہوگئے۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ تریویندر راوت کاکہناہےکہ حادثہ بس ڈرائیور کی ٖغفلت کےباعث پیش آیا جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

- Advertisement -

بس حادثے کے شکار افراد گنگوتری سے واپس اپنی ریاست مدھیہ پردیش جا رہے تھے۔ گنگوتری کو ہندو مذہب میں اہم مقام حاصل ہے اور یہ وہ جگہ ہے جہاں سے دریائے گنگا نکلتی ہے۔


بھارت : بس کھائی میں گرنےسے44افراد ہلاک


مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شو راج سنگھ چوہان نے اپنے ٹویٹ میں اس واقعے کو تکلیف دہ قرار دیا ہے اور انہوں نے مرنے والوں کے اہل خانہ کو دو دو لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہےکہ اترا کھنڈ میں سنہ 2013 میں آنے والے سیلاب میں تقریبا ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے اور بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں