اتوار, جنوری 12, 2025
اشتہار

صرف 10 ہزار روپے میں پوری دنیا کی سیاحت کریں

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ سیاحت کے شوقین ہیں اور دنیا بھر میں گھومنا پھرنا چاہتے ہیں؟

لیکن ظاہر ہے یہ کوئی کم قیمت کام نہیں۔ اس کے لیے آپ کو بہت سی رقم اور فراغت چاہیئے۔ تاہم اگر آپ نہایت کم قیمت میں اپنے پسندیدہ مقام کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو پھر اس غیر ملکی کمپنی کی یہ پیشکش آپ ہی کے لیے ہے۔

مزید پڑھیں: مختلف ممالک کی سیر کے دوران ان چیزوں کا خیال رکھیں

ٹرسٹڈ ہاؤس سٹرز نامی یہ کمپنی دراصل ان لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو کاروباری دوروں یا سفر و سیاحت کے عادی ہیں تاہم سفر پر جانے سے قبل وہ اپنے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے پریشان رہتے ہیں۔

- Advertisement -

انہیں سمجھ میں نہیں آتا کہ وہ اپنی واپسی تک اپنے پالتو جانوروں کو کہاں رکھیں۔

تب یہ کمپنی ان جانوروں کی دیکھ بھال کی پیشکش کرتی ہے اور اس کے لیے دنیا بھر سے سیاحت کے شوقین افراد کو ان کے پسندیدہ مقام پر بلوا کر یہ جانور ان کے حوالے کردیتی ہے۔

اس کمپنی میں سیاحت کے شوقین اور جانوروں کی دیکھ بھال کے منتظر افراد اپنے آپ کو رجسٹر کرواتے ہیں۔

اگر آپ اس کمپنی کی پیشکش سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو آپ کو کرنا یہ ہے کہ اپنے آپ کو یہاں رجسٹر کروائیں اور اپنے پسندیدہ شہر اور وہاں کے کسی مقام کا نام درج کردیں۔

مزید پڑھیں: سیاحت کرنے کے فوائد

جب آپ کے پسندیدہ شہر سے کوئی شخص اپنے جانوروں کو چھوڑ کر جانا چاہے گا تو یہ کمپنی اس شخص کے جانور اور آپ کو، آپ کے پسندیدہ مقام پر بلوا لے گی۔

اب آپ اپنی پسند کے مقام (کسی ہوٹل یا ریزورٹ) پر قیام کرسکتے ہیں اور قیام و طعام کی تمام ذمہ داری اس کمپنی کی ہوگی۔

گویا آپ کو اپنے پسندیدہ مقام پر قیام کی قیمت صرف وہاں موجود چند جانوروں کی دیکھ بھال کر کے ادا کرنی ہے۔

اور ہاں اس کمپنی کی سالانہ فیس 100 ڈالر یعنی پاکستانی لگ بھگ 10 ہزار روپے ہے۔ تو 10 ہزار روپے میں دنیا کے کسی بھی خوبصورت اور مہنگے ترین مقام پر قیام کرنا کوئی مہنگا سودا نہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں