ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ملک بھر میں 5 جی سروس 2020 تک متعارف کروائی جائے گی، چیئرمین پی ٹی اے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سید اسماعیل  شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 5 جی انٹرنیٹ سہولت 2020 تک متعارف کروادی جائے گی۔

کراچی میں منعقدہ ورک شاپ میں خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ 5 جی سروس کے لیے موبائل فون کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام شروع کردیا گیا تاکہ وہ ایسے ماڈل تیار کریں جو 5 جی سپورٹ کرنا شروع کرے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نئے ماڈلز بنانے والی کمپنیز اور 5 جی سروس کے لیے کام کرنے والے اداروں کو مکمل سہولت فراہم کرے گی تاکہ 2020 تک اس سہولت کو ملک بھر میں متعارف کروادیا جائے۔

- Advertisement -

پڑھیں: جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی تھری جی فورجی اسپیکٹرم کی نیلامی آج کی جا رہی ہے

چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ 5 جی سروس 3.5گیگا ہارڈز فون پر ہی قابل استعمال ہوگی تاہم سروس متعارف کروانے سے قبل اسے عالمی معیار کے اصولوں کے مطابق جانچا جائے گا اور تجربات کے بعد اسے باقاعدہ لانچ کیا جائے گا، حکومتی سطح پر نئے تجربات کرنے والوں کو حکومتی سطح پر پذیرائی دی جائے گی اور انہیں مکمل مدد فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے مزید کہا کہ پی ٹی اے اور وزارتِ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی اس ضمن میں کام کررہے ہیں اور ہم نے مختلف انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیز کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان آئیں تاکہ دونوں کو فائدہ حاصل ہو۔

مزید پڑھیں: ’’ پاکستان میں تھری جی لائسنس کی نیلامی چوتھا مرحلہ مکمل ‘‘

یاد رہے 5 جی سروس اس وقت دنیا کے کسی بھی ملک میں موجود نہیں ہے تاہم امریکا، برطانیہ ، چین اور کوریا نے انٹرنیٹ کی نئی سہولت 2020 تک متعارف کروانے کا اعلان کررکھا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں