اشتہار

عرب ممالک تنازع، کویت کے امیر ثالثی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: قطر اور سعودی عرب کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کے لیے کویت کے امیر جدہ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سات عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرتے ہوئے فضائی، بحری اور زمینی سرحدین بند کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ان ممالک نے قطر کو سعودی عسکری اتحاد سے نکالا اور قطر ایئر ویز کو اپنے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے بھی انکار کردیا۔

- Advertisement -

اسی سے متعلق: قطر اور خلیجی ممالک میں کشیدگی ،کویت کی ثالثی کی پیشکش

 ان ممالک کا موقف ہے کہ قطر دہشت گردوں، القاعدہ اور داعش کو سپورٹ کررہا ہے۔

کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر نے دیگر عرب ممالک اور قطر کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے، اس پرعمل کرتے ہوئے وہ آج کویت سے جدہ پہنچ گئے ہیں۔

اپنے دورے میں وہ سعودی حکمراں شاہ سلیمان سے ملاقات کریں گے اور کوشش کریں گے کہ یہ تنازع حل ہوجائے اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک قطر کا بائیکاٹ ختم کردیں۔

قبل ازیں امیر کویت شیخ صباح نے سعودی سفیر سے ملاقات کی اور قطر کے حکمران شیخ تمیم حماد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا،  امیرکویت نے قطر کے امیر سے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ، کویتی امیر کا کہنا تھا کہ امید ہے قطرکشیدگی کم کرنے کے لئے کام کرے گا۔

اس دوران انہوں نے قطر کے حکمران پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس کے نتیجے میں صورت حال مزید خرابی کی جانب جائے۔

ضرور پڑھیں: 7 عرب ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع

دوسری جانب امریکا نے بھی عرب ممالک اور قطر تنازع حل کرنے کے لیے ثالث کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں،  قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھنا چاہتے۔

یہ پڑھیں: امریکا کی عرب ممالک کےدرمیان مصالحت کی پیشکش

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں