اشتہار

کینیڈا میں نسل پرست خاتون نے ایشین ڈاکٹر سے علاج کرانے سے انکار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ٹورنٹو : کینیڈا میں نسل پرست خاتون نے کلینک میں گورا ڈاکٹر نہ ہونے پر ہنگامہ کھڑا کردیا اور ایشین ڈاکٹر سے علاج کرانے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہزاروں مہاجرین کو پناہ دینے والے کینیڈا میں اب بھی نسل پرستی کا راج ہے، مسی ساگا کے ایک کلینگ میں گوری میم نے ہنگامہ کھڑا کردیا، خاتون اپنے بیٹے کا علاج کرانے کلینک آئی لیکن یہ جان کر بھڑک اٹھی کہ وہاں کوئی گورا ڈاکٹر نہ تھا۔

خاتون نے کہا کہ میں ایسے کسی شخص سے علاج نہیں کراؤں گی، جس کے دانت پیلے ہوں اور انگریزی نہ آتی ہو۔

- Advertisement -

خاتون شور مچاتی ریسیپشن کی طرف بڑھی، اتنے میں ایک ایشین لڑکی نے اٹھ کر اسے کھری کھری سنادیں اور جب انہیں مغرور اور متعصب کہا تو سفید فام خاتون اس پر برس پڑی اور بولی کہ تم مجھ پر اس لئے چلا رہے ہو کیوں کہ میں سفید فام ہوں۔

کینیڈین ٹی وی کے مطابق خاتون اکثر پڑوسیوں سے بھی لڑتی رہتی ہے، پولیس کو کئی شکایتیں موصول ہوئیں لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں