تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر آج نریندرمودی امریکا پہنچ رہے ہیں

نئی دلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر آج امریکا پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر آج واشنگٹن پہنچ رہے ہیں، دونوں رہنما 26 جون کو وائٹ ہاؤس میں ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق نریندر مودی اس ملاقات میں اختلافی معاملات کو زیر بحث نہیں لائیں گے تاہم وہ صدر ٹرمپ کو پاکستان ، افغانستان، دہشت گردی اور معیشیت کے بارے میں بھارتی پالیسیوں کے حوالے سے قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے بھارت امریکہ تعلقات میں گزشتہ دنوں اس وقت سرد مہری نظر آئی تھی جب صدر ٹرمپ نے ماحولیات کے حوالے سے پیرس معاہدے سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے اس معاہدے پر دستخط کرنے کرنے کیلئے اربوں ڈالرز کی رقم وصول کی۔

تاہم بھارت نے امریکا کی جانب سے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ مودی کی امریکہ آمد سے چند روز قبل ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو دو ارب ڈالرز مالیت کے ڈرونز بھی فروخت کرنے کی منظوری دی ہے۔

امورخارجہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ واشنگٹن میں اس وقت یہی سوچ پائی جاتی ہے کہ ٹرمپ مودی ملاقات میں کسی بڑی پیش رفت کی توقع نہیں ٹرمپ بھارتی وزیراعظم سے ملاقات میں ہندوستان اور امریکہ کی دوستی تو بات کریں گے تاہم پہلے امریکہ کا نعرہ لگانے والے کاروباری شخصیت ڈونلڈ ٹرمپ کی زیادہ توجہ بھارت سے زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل کرنے پر ہے۔

Comments

- Advertisement -