تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لندن، خاتون نےعید گاہ کے باہرنمازیوں پرگاڑی چڑھا دی

لندن: برطانیہ میں کار سوارخاتون نےعید کی نما زپڑھ کر باہر آنے والے افراد پرگاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر نیوکاسل میں عید گاہ کے باہر کھڑے نمازیوں پر 42 سالہ خاتون نے گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ شہر نیوکاسل میں واقع شہر میں ویسٹ گیٹ اسپورٹس سینٹر کی عیدگاہ کے باہر پیش آیا جہاں کار سوار خاتون نے نمازیوں کے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ادارے نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جہاں 8 سالہ زخمی بچے کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

دوسعری جانب پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کار سوار 42 سالہ خاتون کو حراست میں لے لیا تاہم ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ دہشت گردی یا نفرت پر مبنی نہیں تھا بلکہ اتفاقیہ طور پر پیش آیا۔

خیال رہے واقعے کے وقت سیکڑوں نمازی عید گاہ کے اندر اور باہر موجود تھے اوراچانک کار کا لوگوں پر چڑھ دوڑنے سے نمازیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سراسمیگی پھیل گئی۔

Comments

- Advertisement -