اشتہار

ٹرمپ نے بھارت کو امریکا کا سچا دوست قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں بھارت کا مخلص دوست بیٹھا ہے، دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، امریکہ اور بھارت ملکرانتہاپسنداسلامی دہشت گردی کوختم کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت کو امریکا کا سچا دوست قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان اس وقت بہترین تعلقات ہیں، امریکی اور بھارتی افواج دہشتگردی کے خلاف مل کرکام کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ اوربھارت کو دہشتگردی کے عفریت کا سامنا ہے، شمالی کوریا بہت سنگین مسائل پیدا کررہا ہے۔

- Advertisement -

امریکی صدر نے آئندہ ماہ بھارت اور جاپان کے ساتھ تاریخ کی سب سے بڑی بحری مشقیں کرنے کا اعلان کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے جواب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کے اور ٹرمپ کے وژن میں کوئی فرق نہیں، دونوں ممالک امن کے خواہ ہیں، امریکی اور بھارتی معاشروں کو دہشت گردی سے بچانا انکی اور صدرٹرمپ کی ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام پر تشویش اور اس پر امریکی صدر سے بات ہوئی ہے، سیکیورٹی مسائل کے باوجود افغانستان میں امریکا کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو عشایہ دیا اور ان کو دوبارہ امریکا آنے کی دعوت دی، دونوں رہنماؤں نے معاشی ترقی دفاع میں تعاون اور دیگر شعبوں میں ملک کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں