جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عمران خان انتظار کریں، آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی، میرا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستانی اداکارہ میرا نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا وقت پورا ہونے دیں کیونکہ آئندہ حکومت تحریک انصاف کی ہوگی۔

ایک روز قبل اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے وہ حکومت یا نوازشریف سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ نہ کریں کیونکہ حکومت جتنے دن رہے گی عوام کے سامنے بے نقاب ہوتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان مسلم لیگ ن کو آئینی مدت پوری کرنے دیں کیونکہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتیں عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہیں اور اب عوام تحریک انصاف کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔

اداکارہ نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف پورے ملک سے واضح اکثریت حاصل کرنے کے اپنی حکومت بنائے گی اور ہمارا ملک کرپشن سے پاک ہوجائے گا کیونکہ کرپشن کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں