اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

گرمی کی شدت میں کمی کے لیے سفید سڑکوں کا منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ نے کبھی ایسی سڑکیں دیکھی ہیں جن کا رنگ سفید ہو؟ ہوسکتا ہے آپ نے دیکھی ہوں مگر آپ یقیناً اس بات سے ناواقف ہوں گے کہ یہ سڑکیں کسی شہر کا درجہ حرارت کم کرنے اور سخت گرمیوں میں اسے ٹھنڈا رکھنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

ہم جانتے ہیں کہ سیاہ سمیت تمام گہرے رنگ سورج کی روشنی کو اپنے اندر جذب کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسم گرما میں گہرے رنگ نہ پہننے کی تاکید کی جاتی ہے تاکہ پہننے والے کو گرمی کم لگے۔

اس کے برعکس سفید اور دیگر ہلکے رنگ سورج کی روشنی اور گرمی کو روک کر اسے واپس پھینک دیتے ہیں۔ اسی لیے گرمی سے بچنے کے لیے ہلکے رنگ کے کپڑوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

- Advertisement -

یہی طریقہ کار اب سڑکوں پر بھی استعمال ہو رہا ہے۔

سیاہ تارکول سے بنی سڑکیں گرمی کو بے تحاشہ جذب کرتی ہیں۔

آپ نے اکثر سخت گرمیوں میں سڑک پگھلنے کے واقعات بھی سنے ہوں گے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ سیاہ رنگ گرمی کو اپنے اندر محفوظ کرلیتا ہے جس کے بعد سڑک پگھلنے لگتی ہے۔

اس کی جگہ سفید سڑکیں نہ صرف گرمی کی شدت کو کم کرتی ہیں بلکہ زیادہ درجہ حرارت کے باعث ہونے والے توانائی کے زیادہ استعمال کی بھی بچت کرتی ہیں۔

سفید سڑکوں کا تصور اب دنیا کے کئی شہروں میں فروغ پارہا ہے۔ لاس اینجلس میں 35 فیصد سڑکوں پر سفید چونا پھیلا دیا گیا جس کے بعد شہریوں کو گرمی میں واضح کمی محسوس ہوئی۔

پاکستان کے گرمی سے متاثرہ بڑے شہروں خصوصاً کراچی اور لاہور میں بھی ایسی سڑکیں گرمی کو کم کرنے اور ہیٹ ویو کے دنوں میں تباہ کن نقصانات سےبچنے میں مدد دے سکتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں