اشتہار

نوجوان نظر آنے والا سنگاپورکا حیرت انگیز شہری

اشتہار

حیرت انگیز

کرل بیلوسکی: سنگاپور سے تعلق رکھنے والے 50 سالہ فوٹو گرافر کی تصاویر نے سب کو حیران کردیا، وہ پچاس سال کی عمر میں بھی جوان نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سنگاپور سے تعلق رکھنے والے فوٹو گرافر چنادو تان کی عمر پچاس سال ہے مگر وہ بالکل ہشاش بشاش جوان نظر آتے ہیں۔

- Advertisement -

سن 1967 کو پیدا ہونے والے چنادو کو 1996 میں پہلی بار بطور فوٹو گرافر شناخت ملی اور بعد میں ان کی مشہوری کے قصے زبان زدِ عام ہوگئے۔

چنادی کے مداحوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے جسے دیکھتے ہوئے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے اکاؤنٹس بنائے تاکہ مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔

وہ باقاعدگی سے ایکسرسائز کرتے ہیں جس سے ان کے جسم کے مسلز نمایاں ہیں، یہ مسلز کم عمر نظر آنے میں خاص کردار ادا کررہے ہیں۔

چنادو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی صحت اور غذا کا خاص خیال رکھتے ہیں، خاص طور پر بالوں کی دیکھ بحال اور چہرے کو پرکشش رکھنے کے لیے وہ روزانہ مرغی کھاتے ہیں اور رات کو دیر سے کھانا نہیں کھاتے۔

چنادو نے اپنی خوبصورت جسامت کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ بلا ناغہ چہل قدمی کرتے اور اپنی روز مرہ کی مصروفیات کا شیڈول بھی ترتیب دیتے ہیں، سب سے بڑھ کر صبح اٹھ کر جلدی شاور نہیں لیتے۔

یہ بھی پڑھیں:  نوجوان نظر آنے والی خاتون کی عمر کتنی ہے؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں