اشتہار

شریف خاندان کی عدم پیشی، نیب کے پاس اور ریفرنس دائر کرنے کا اختیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کی نیب ریفرنسز میں عدم پیشی کی وجہ سے ان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب میں طلب کیے جانے کے باوجود سابق وزیراعطم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کی عدم پیشی خود ان کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے اور اس بات کا امکان بھی موجود ہے کہ اس وجہ سے شریف خاندان مذید زیر عتاب آسکتا ہے۔

اس حوالے سے نیب ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ نیب میں عدم پیشی پرشریف خاندان کیلئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں اور نیب کی جانب سے طلب کیے جانے کے باوجود غیر حاضری پر شریف خاندان کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر ہوسکتا ہے۔

- Advertisement -

نیب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف، اُن کے صاحبزادے حسن نواز و حسین نواز اور سمدھی اسحاق ڈار کی نیب میں طلبی کا نوٹس ملنے کے باوجود حاضر نہ ہونے پر آرٹیکل 19 کے تحت ریفرنس بھی دائر ہوسکتا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق راولپنڈی کی سی آئی ٹی لاہورسے واپس آگئی ہے جب کہ شریف خاندان کو نیب قوانین کے تحت بیان ریکارڈ کرانے کا موقع بھی دیا گیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے جس کا انہیں خود نقصان ہوگا۔


نظر ثانی کی اپیل پر فیصلے تک شریف خاندان کا نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ 


خیال رہے کہ چیئرمین نیب نے ایک میٹنگ میں بھی شریف خاندان کے خلاف ریفرنس پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا تھا اور اس حوالے تمام تر تیاریوں کا جائزہ خود لیا تھا۔

دوسری جانب شریف خاندان نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے نیب کے سامنے پیش ہونے پر استثنیٰ طلب کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ جب تک جے آئی ٹی فیصلے پر شریف خاندان کی نظر ثانی کی اپیل کا فیصلہ نہیں ہوجاتا تب تک نیب کے سامنے حاضری سے مشتثنیٰ قرار دیا جائے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں