اشتہار

افغانستان میں اسلام مخالف پمفلٹ کی تقسیم، امریکا نے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: امریکی فوج کے کمانڈر نے افغانستان میں اسلام مخالف توہین آمیز پمفلٹ تقسیم کرنے پر معافی مانگتے ہوئے اسے سنگین غلطی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک روز قبل افغانستان میں تعینات امریکی فوج کی جانب سے کابل سمیت مختلف علاقوں میں اسلام مخالف پمفلٹ تقسیم کیا گیا جس کے بعد عوام کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

عوامی ردِ عمل کے بعد امریکی فوج کے کمانڈر میجر جنرل جیمز لنڈر نے معافی مانگتے ہوئے اسے سنگین غلطی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ پمفلٹ کے ڈیزائن میں غلطی سے اسلام اور مسلمانوں سے متعلق اشتعال انگیز تصاویر شائع ہوگئیں۔

- Advertisement -

انہوں نے عوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ ہم اسلام اور مسلمانوں کا احترام کرتے ہیں اس لیے پمفلٹ کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے سزا دے گی۔

دوسری جانب افغان صوبے پروان کے گورنر نے توہین آمیز پمفلٹ کی تقسیم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس حرکت کو ناقابل معافی قرار دیا، انہوں نے کہا کہ نیٹو کے پبلسٹی، میڈیا اور پروپیگنڈے شعبے سے وابستہ جس شخص نے بھی یہ حرکت کی اُس پر مقدمہ چلایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں