23 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

میکسیکو میں زلزلے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 90 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو سٹی: میکسیکومیں آنے والے ملکی تاریخ کے شدید ترین زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 90 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکوکے جنوبی حصے میں آنے والے شدید زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 90 ہوگئی ہے، سب سے زیادہ ہلاکتیں جنوب مغربی ریاست اوکساکا میں ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

زلزلے کے بعد ہزاروں خاندان سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ میکسیکو کے زلزلہ ریکارڈ کرنے والےادارے کا کہنا ہے کہ جمعرات کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد سے 721 بار آفٹر شاک کی صورت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ جمعرات کو میکسیکو کے جنوبی علاقے اور گواتیمالا کی سرحد کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 8.2 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مرکزی شہر پجی جیاپان سے 54 میل دور 43 میل کی گہرائی میں تھا۔

یاد رہے کہ مکیسکیو کے جنوبی ساحلی علاقوں اور بحر ہند میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کے شدید جھٹکے مسلسل 90 منٹ تک محسوس کیے گئے تھے، ماہرین نے زلزلے کی شدت کو دیکھتے ہوئے سونامی وارننگ جاری کی تھی۔

واضح رہے میکسیکو کے صدرارنقی پینا نیٹو کے مطابق یہ 1985ء کے بعد میکسیکو میں آنے والا سب سے شدید زلزلہ ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں