23 C
Dublin
پیر, مئی 27, 2024
اشتہار

میکسیکو میں ہولناک زلزلہ‘ 226 ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

میکسیکو: جنوبی امریکا کے ساحلی شہر میکسیکو میں آنے والے سات اعشاریہ ایک میگنی ٹیوڈ کے زلزلے نے تباہی پھیلادی‘ ہلاکتوں کی تعداد226 ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میکسیکو شہر میں آنے والے ہولناک زلزلے نے تباہی پھیلادی ہے‘ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق 7.1 میگنی ٹیوڈ کے اس زلزلے کا مرکز جنوب – جنوب مغربی شہر پوئبلا میں تھا۔

مقامی وقت کے مطابق یہ زلزلہ منگل کے روز دوپہر میں آیا جس نے سارے شہر ہلا کر رکھ دیا جس کے سبب نظام ِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ کئی عمارتیں تباہ ہوگئیَ متعدد مقامات پر گیس کی بڑی لیکج کے سبب آگ لگ گئی جبکہ ہزاروں لوگ بجلی سے محروم ہیں۔

- Advertisement -

میکسیکو کے صدر پیننا نائیٹو نے زلزلے کے بعد قوم سے ابتدائی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت قومی سطح پر ہنگامی صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ ہزاروں فوجی‘ ریسکیو اہلکار اور ان کے ہمراہ کالجوں کے طلبہ شانہ بشانہ امدادی کارروائیوں میں مشغول ہیں اور پہلی ترجیح ملبے میں پھنسے لوگوں کو زندہ سلامت باہر نکالنا ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ ایک اسکول کی عمارت گرنے سے ملبے تلے کئی بچے دب گئے تھے جن میں سے 22 کو نکالا جاچکا ہے جبکہ 30 بچے تاحال لاپتہ ہیں‘ جن کی تلاش جاری ہے۔

دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے ’’ خدا میکسیکو شہر کے لوگوں پر رحم کرے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور آپ کی مدد کے لیے آرہے ہیں‘‘۔

حیرت انگیز طور پر گزشتہ روز آنا والا یہ زلزلہ سنہ 1985 میں میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کی سالگرہ کے موقع پر آیا ہے‘ چند گھنٹے قبل ہی ہزاروں افراد اس موقع پر منعقد کی جانے والی تقاریب اور ممکنہ طور پر آنے والے زلزلے سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی ڈرل سے فارغ ہوئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں