اشتہار

ہیری پوٹر کی سلیمانی چادر حقیقت بننے کے قریب

اشتہار

حیرت انگیز

سلیمانی ٹوپی یا سلیمانی چادر ہمیشہ سے ایک سحر انگیز شے رہی ہے جسے قصے کہانیوں کے مطابق، پہننے والا غائب یا دوسروں کی نظروں سے اوجھل ہوجاتا ہے۔

اس کی ایک جھلک آپ فلم ہیری پوٹر میں بھی دیکھ چکے ہیں جب ہیری اپنی سلیمانی چادر پہن کر ایسے ایسے خطرناک مقامات پر جا گھستا ہے جہاں کوئی پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا۔ ہیری اس چادر کو دشمنوں سے چھپنے یا ان کی جاسوسی کرنے کے لیے بھی استعمال کرتا ہے۔

تاہم آپ کو جان کر حیرت کا جھٹکا لگے گا کہ یہ چادر بہت جلد اب حقیقت بننے جارہی ہے۔

- Advertisement -

ویانا کی ٹیکنیکل یونیورسٹی، یونانی اور امریکی ماہرین کے ساتھ مل کر ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے مراحل میں ہے جس سے غائب کردینے والا کپڑا تیار کیا جاسکے۔

یہ کپڑا ایک غیر شفاف مادے سے بنا ہوگا جس کے اوپر کچھ مخصوص لہریں حرکت کریں گی جو روشنی کو اس چادر سے گزر جانے دیں گی۔ یہ روشنی اس چادر کے اوپر سے گزر جائے گی جبکہ اس کے اندر موجود شے کو ظاہر نہیں کر سکے گی۔

اس سلسلے میں مزید تحقیقات اور تجربات بھی کیے جارہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ تکنیک کے لیے وہ لیزر لائٹ، آواز اور روشنی کی لہروں کا تجربہ کر رہے ہیں اور بہت جلد وہ کوئی نتیجہ خیز تکنیک حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں