کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس کے فیصلے سے قبل اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ 100 انڈیکس میں 650 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آج اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی جارہی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حدیبیہ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست مسترد ہونے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی ہوئی۔
اسٹاک ایکسچینج میں دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 650 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو ا جس کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 38 ہزار 9 سو پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔
دن کے آغاز پر پہلے کاروباری سیشن کا اختام 83 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا تھا جبکہ شیئر مارکیٹ میں دوسرے کاروباری سیشن کا آغاز بھی غیر معمولی تیزی کے رحجان کے ساتھ ہوا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔