اشتہار

مصرکا تیرہ سالہ عبدالرحمٰن حسین دنیا کا ذہین ترین بچہ قرار

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ : مصر کا تیرہ سالہ بچہ دنیا کا ذہین ترین بچہ قرار پایا، عبدالرحمٰن حسین نے صرف آٹھ منٹ میں ریاضی کے 230 سوالات حل کرکے شرکاء کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں منعقد ہونے والے ذہانت کے عالمی مقابلے میں مصر کے 13 سالہ عبدالرحمٰن حسین نے دنیا کے ذہین ترین بچّے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

مذکورہ مقابلے میں 70 سے زائد ممالک کے تین ہزار بچوں نے شرکت کی، عبدالرحمٰن حسین نے اپنی ذہانت سے محض آٹھ منٹ میں ریاضی کے 230 مشکل سوالات کو باآسانی حل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقابلے میں شرکاء کو چار صفحات پر 315 سوالات دیئے گئے تھے جنہیں مقررہ وقت میں حل کرنا تھا، ان میں سے عبدالرحمان نے 230 سوالات تیزی سے حل کرکے مقابلہ جیت لیا۔

کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عبدالرحمٰن حسین نے کہا کہ میری کامیابی میں میرے اساتذہ کا اہم کردار ہے، انہوں نے مجھے اس مقابلے کیلئے تیار کیا۔

عبدالرحمٰن حسین کی خاتون ٹیچر بتول محمد منتصر نے بتایا کہ یاد داشت اور مشاہدے کو مضبوط بنانے کے لیے عبدالرحمن کی تربیت کا آغازسال2014 سے کیا گیا تھا۔


مزید پڑھیں: آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ سے زیادہ ذہین لڑکی


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں