اشتہار

خاتون فسلطینی رہنما خالدہ جرار کی حراست میں مزید چھ ماہ کی جبری توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : معروف فلسطینی سیاست دان خالدہ جرّار کی بغیر ٹرائل کیے قید میں مزید چھ مہینے کی توسیع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادی فلسطین کے لیے جدوجہد کرنے والی معروف رہنما خالدہ جرّار کو متعصب اور قابض اسرائیلی حکومت نے رہائی کے لیے مدت پوری ہونے کے بعد بھی رہا نہیں کیا بلکہ ان کی حراست میں چھ ماہ کی توسیع کردی ہے.

فلسطین کی اہم جماعت پاپولر فرنٹ برائے آزادیِ فلسطین ( پی ایف ایل پی) کی سینیر رکن کو 2 جولائی 2017 کو دوبارہ اس وقت گرفتارکیا گیا تھا جب انہوں نے مدت قید مکمل کرلی تھی، چھ ماہ کی تحویلی مدت پوری کرنے کے بعد انہیں دوبارہ چھ ماہ کے لیے حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

- Advertisement -

خیال رہے کہ اسرائیل ، امریکا ا ور یورپی یونین نے فلسطینی جماعت ( پی ایف ایل پی) کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے جس کے بعد اسرائیل نے نئے انتظامی حکم کے تحت وہ اب ایک سال تک کسی مقدمے کے بغیر جیل میں قید رہیں گی حالانکہ انھیں ایک سال قبل ہی جیل سے رہا کیا گیا تھا.

اسرائیلی نے عالمی قوانین کو بالائے دست رکھتے ہوئے ہیں حکام نے ان کے خلاف عائد کردہ الزامات کو ابھی تک خفیہ رکھا ہوا ہے اور نئے حراستی حکم کے تحت کسی بھی فلسطینی کو کسی الزام یا مقدمہ چلائے بغیر محض شُبے کی بنا پر چھ ماہ تک زیر حراست رکھ سکتے ہیں اور یہ مدت پوری ہونے کے بعد اس میں مزید چھ کی ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں