تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

دبئی : 5 ہزار لیٹر چائے تیار کرنے کا عالمی اعزاز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 103 باورچیوں نے مسلسل 8 گھنٹے کی محنت کے بعد 5 ہزار لیٹر چائے تیار کر کے عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

تفصیلات کے مطابق چائے کو ویسے تو ایشیاء کا پسندیدہ ترین مشروب سمجھا جاتا ہے مگر دبئی کے لوگ بھی اس کی بہت قدر کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سب سے بڑے پیمانے پر چائے بنانے کا عالمی ریکارڈ بھی متحدہ عرب امارات نے اپنے نام کرلیا۔

دبئی کے تھیم پارک گلوبل ولیج میں 5 ہزار لیٹر چائے تیار کرنے کے انتظامات کیے گئے جس میں دنیا کے مختلف باورچیوں نے حصہ لیا، چائے بنانے کا طریقہ مختلف ممالک سے لیا گیا تھا۔

ایونٹ کا آغاز صبح 9 بجے ہوا جہاں 3 اشاریہ 6 میٹر لمبا کپ نصب کیا گیا تھا، گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی اور خوب محظوظ ہوئے۔

گنیز بک کی ٹیم کے سربراہ کیوین کا کہنا تھا کہ ’ہم نے یہ بھی شرط رکھی تھی کہ چائے تیار کرنے کے بعد اسے لوگوں میں تقسیم کی جائے تاکہ مشروب ضائع نہ ہو ‘۔

کیوین ساؤتھم نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دبئی نے سب سے زیادہ 5 ہزار لیٹر چائے تیار  کر کےعالمی اعزاز اپنے نام کرلیا کیونکہ اس سے قبل چار ہزار 50  لیٹر چائے بنانے کا ریکارڈ موجود تھا‘۔

مزید پڑھیں: دبئی: دنیا کی سب سے بڑی وہیل چیئر ریس کا انعقاد

باوچیوں کے سربراہ اوے مشل نے اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور بتایا کہ ’چائے کی تیاری میں چار ہزار لیٹر دودھ، پتی اور چینی کے ساتھ 100 کلو ادرک بھی استعمال کی گئی‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’ایونٹ کے انتظامات کرنے میں تین روز لگے جبکہ چائے کی تیاری میں تقریبا 8 گھنٹے کا وقت لگا اور اسے 17 مختلف مقامات پر تیار کر کے ایک جگہ جمع کیا گیا‘۔

باورچیوں نے چائے کو کڑک اور ذائقہ دار بنانے کے لیے  7 مختلف ممالک سے تراکیب جمع بھی کیں۔

ویڈیو دیکھیں


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -