اشتہار

کابل میں کاربم دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک جبکہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں واقع وزات داخلہ کے پرانے دفتر کے قریبایمبولینس میں سوار نے خود کو دفتر کے مرکزی گیٹ پر دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حملہ شہر میں واقع وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے قریب ہوا جو کہ ہائی پیس کونسل اور یورپی یونین کے دفاتر کے قریب ہے، اسی علاقے میں دیگر غیر ملکی سفارت خانے اور شہر کی پولیس کا صدر دفتر بھی موجود ہے۔

- Advertisement -

افغان وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق دھماکے میں 158 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، دھماکے کے وقت جائے وقوعہ پر لوگوں کی بہت زیادہ بھیڑ تھی، ذرائع کے مطابق کابل میں دھماکے کی ذمہ داری طالبان کی جانب سے قبول کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب افغان وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے کیے جانے والے دھماکے میں ایمبولینس کا استعمال کیا گیا ہے۔


جلال آباد میں خود کش حملہ‘ فائرنگ‘ 11 افراد زخمی


یاد رہے کہ تین روز قبل افغانستان کے شہر جلال آباد میں کار بم دھماکے میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے ہوٹل پرحملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں