اشتہار

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست میں نواز شریف، سیکریٹری انفارمیشن اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

دائر کردہ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف نا اہلی کے بعدعدالتوں کے خلاف زہر افشانی کر رہے ہیں۔ نواز شریف کو توہین عدالت میں سزا دی جائے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف کی تقاریر پر آئینی طور پر پابندی لگائی جائے۔ نواز شریف نے ججز کی کردار کشی اپنا وطیرہ بنایا ہوا ہے۔ نواز شریف چیف جسٹس اور ججز کے خلاف مسلسل زہر اگل رہے ہیں۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف جلوسوں میں دھمکی آمیز تقاریر بھی کر رہے ہیں۔ عدالت نواز شریف کو بتائے کہ انہیں کیوں نکالا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نواز شریف کی جانب سے سپریم کورٹ ججز کو پی سی او جج قرار دیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا تھا کہ عمران خان کی زبان چیف جسٹس بول رہے ہیں۔

درخواست میں نواز شریف، سیکریٹری انفارمیشن اور چیئرمین پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس نے سینئر وکیل مخدوم نیاز انقلابی کی درخواست وصول کرلی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں