اشتہار

بالی ووڈ کی ’شمی آنٹی‘ انتقال کر گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اور معروف اداکارہ شمی 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے متعدد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

بالی ووڈ میں شمی آنٹی کے نام سے مشہور سینئر اداکارہ طویل عرصے سے بیمار تھیں جو بالآخر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

انہوں نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا تھا جن میں چولی نمبر 1، خدا گواہ، ہم، ارتھ اور دا برننگ ٹرین شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا تھا۔

- Advertisement -

بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انڈسٹری کے لیے ان کی طویل خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں