اشتہار

گوگل اپنے ملازمین میں کن خصوصیات کو ترجیح دیتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کو ہر سال ملازمت کے لیے 25 سے 35 لاکھ افراد کی سی وی موصول ہوتی ہے؟

گوگل میں کام کرنا یقیناً ہر شخص کا خواب ہوسکتا ہے لیکن اگر آپ سمجھتے ہیں کہ گوگل میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے آپ کو غیر معمولی صلاحیتوں و ذہانت کا حامل ہونا ضروری ہے تو آپ غلط ہیں۔

مزید پڑھیں: گوگل کے ملازم دفتر میں کیا کھاتے ہیں؟

- Advertisement -

گوگل خود کو موصول ہونے والی سی ویز میں سے صرف چند افراد کو منتخب کرتا ہے، اور وہ بھی ان کی اعلیٰ تعلیم یا گزشتہ کامیابیوں کی وجہ سے نہیں، بلکہ گوگل کی ترجیح ایسی خصوصیات ہوتی ہیں جو کسی بھی شخص کو اس کے ادارے کے لیے نہایت فائدہ مند بنا سکتی ہیں۔

آئیں آپ بھی وہ خصوصیات جانیں تاکہ آپ بھی اپنے ادارے کے لیے فائدہ مند بن سکیں اور آپ کا ادارہ آپ پر فخر کرے۔

مہارت نہیں عقلمندی

گوگل کے انٹرویو آپریشنز کے سربراہ لزسلو بوک کے مطابق وہ گوگل کے لیے ایسے افراد کو ترجیح دیتے ہیں جو بے شک اپنے شعبے میں ماہر نہ ہوں مگر دماغ رکھتے ہوں اور نئی چیزیں سیکھنا چاہتے ہوں۔

ان کے مطابق جو افراد نئی چیزیں سیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہ مسائل کے مختلف اور نئے حل ڈھونڈ سکتے ہیں۔

تحمل مزاجی

گوگل ایسے افراد کو ملازمت دینا پسند کرتا ہے جو مشکلات سے ڈر کر میدان نہیں چھوڑتے بلکہ اس مشکل کا سامنا کرتے ہوئے تحمل سے اس کا حل سامنے آنے کا انتظار کرتے ہیں۔

بوک کے مطابق ایسے افراد جو نہایت ذہین ہوں مگر مشکلات کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہوں یا ان کے اندر مستقل مزاجی نہ ہو، کبھی کامیاب نہیں بن سکتے۔

اچھے گریڈز غیر ضروری

گوگل کے معیار کے مطابق ضروری نہیں جو افراد زمانہ طالب علمی میں اچھے گریڈز لیتے ہوں وہ کامیاب بھی ثابت ہوں۔ ’اچھے گریڈز کسی کی صلاحیت یا ذہانت کا معیار نہیں ہوتے‘۔

قائدانہ صلاحیت

گوگل ایسے افراد کو ملازمت پر رکھنا پسند کرتا ہے جن میں قائدانہ صلاحیتیں ہوں اور جو مشکل وقت میں آگے بڑھ کر رہنمائی کرسکیں۔

کام کو اپنانا

گوگل میں موجود افراد اپنے کام کو ’اپنا‘ سمجھتے ہیں اور اس کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ یہ خاصیت بھی ان کی گوگل میں ملازمت حاصل کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔

آپ میں ان میں سے کتنی خصوصیات ہیں؟


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں