دبئی: اے آر وائی کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2‘ کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے فلم کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز اور سکس سگما کی مشترکہ پیش کش سے سال 2015 میں جوانی پھر نہیں آنی ریلیز کی گئی تھی جو سال کی بلاک باسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔ فلم کے مصنف واسع چوہدری جبکہ ہدایت کار ندیم بیگ تھے۔
ناظرین کی دلچپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کا سیکوئل تیار کیا جارہا ہے جس کی شوٹنگ آج کل دبئی میں زوروشور سے جاری ہے، فلم کے دوسرے پارٹ میں فہد مصطفیٰ، ہمایوں سعید، احمد بٹ، واسع چوہدری اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
مزید پڑھیں: فلم جوانی پھر نہیں آنی نے باکس آفس پر نیا ریکارڈ قائم کردیا
علاوہ ازیں سیکوئل میں ماورا حسین، ثروت گیلانی سمیت دیگر اداکارائیں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
@iamhumayunsaeed and Me preparing for #jpna2 …second spell dubai 😊 pic.twitter.com/kT0XFDRaq1
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) April 7, 2018
بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار ورن دھون نے اس ضمن میں ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، اس فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔
.@Varun_dvn wishing #jpna2 the best of luck for its release on #eidulazha @iamhumayunsaeed @fahadmustafa26 @MawraHocane @TheKubrakhan @ahmedaliB @spotlessmind819 @vasaych @Salman_ARY @Jerjees #aryfilms #salmaniqbalfilms #sixsigmaplus #madeinpakistan pic.twitter.com/72YLWhVrzg
— Six Sigma Plus (@SixSigmaPlus) April 11, 2018
واضح رہے کہ ایکشن، ڈرامہ، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی ان چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان ہیں اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار ہیں’۔
Jawani phir nahi Ani 2 !!! 🎈🎬 The Gang minus a few #besthumans #EidulAzha Release 🙏🏻💫 #JPNA2 pic.twitter.com/GuyQU1xstW
— MAWRA HOCANE (@MawraHocane) April 5, 2018
اے آر وائی فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم کے سیکوئل کو عیدالضحیٰ پر ریلیز کیا جائے گا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔