اشتہار

یہودی شرپسندوں نے مقبوضہ فلسطین میں ایک مسجد شہید کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: فلسطین کے شہر نابلس میں واقع ایک مسجد کو یہودی شرپسندوں نے آتش گیر مادہ چھڑک آگ لگا دی جس کے نتیجے میں مسجد کا ایک بڑا حصہ متاثر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نابلس کے جنوبی قصبے عقربا میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں مسجد کو شہید کیا گیا، درجنوں صیہونی شرپسند عناصر رات کی تاریکی میں آتش گیر مادہ لیے جامع مسجد ’الشیخ سعادہ‘ پہنچے اور مسجد کے مرکزی دروازے سمیت مختلف حصوں کو آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ علی الصح پیش آیا کہ جب نمازی فجر کی نماز کے لیے پہنچے تو مسجد کا ایک بڑا حصہ جل چکا تھا اس کے علاوہ شدت پسندوں نے مسجد کی دیواروں پر اشتعال انگیز نعرے بھی لکھ دیے۔

- Advertisement -

داعش نے موصل کی 800سال قدیم تاریخی النوری مسجد کو شہید کردیا

حملے سے متعلق مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے، مسلم مخالف کارروائیاں اسی طرح جاری رہیں تو مستقبل میں مزید نقصانات ہوسکتے ہیں، اور مسجد پر یہ حملہ ’الشمن‘ نامی ایک یہودی شرپسند گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

مقامی سماجی کارکن کا کہنا تھا کہ مسجد کے قریب لگے کیمروں کی مدد سے دیکھا جاسکتا ہےکہ ملزمان نے اپنے چہروں کو کپڑے سے ڈھانپ رکھا تھا، مسجد کو آگ لگانے کے بعد شرپسندوں کی جانب سے مسلم مخالف نعرے بھی دیوار پر لکھے گئے۔

حلب میں مسجد پرطیاروں کی بمباری ‘42افراد شہید

خیال رہے کہ شرپسند گروپ ’الشمن‘ نے 2011 میں الجلیل شہر میں واقع مسجد طوبیٰ اور 2015 میں طبریا میں ایک چرچ کو بھی آگ لگایا تھا، علاوہ ازیں اب تک غرب اردن میں شرپسند یہودی تنظیموں کی جانب سے 50 سے زائد مساجد اور چرچوں پر حملے کیے جاچکے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں