اشتہار

کینیڈا: ٹرک کے ذریعے راہ گیروں کو کچلے والے شخص پر فرد جرم عائد

اشتہار

حیرت انگیز

اوتاوا: کینیڈا میں ٹرک کے ذریعے راہ گیروں کو کچلنے والے شخص ’الیک مینا سیان‘ پر باضابطہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ایک تیز رفتار ٹرک نے سڑک کے اطراف موجود شہریوں کو روند ڈالا تھا جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا تھا جس پر آج فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جس کے تحت اس پر اقدام قتل کے تیرہ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ٹورنٹو پولیس کے مطابق پچیس سالہ ڈرائیور الیک مینا سیان نے دانستہ طور پر اپنی گاڑی عام لوگوں پر چڑھا دی تھی، بعد ازاں کارروائی کے بعد گرفتاری عمل میں آئی، ڈرائیور کی جانب سے جان بوجھ شہریوں پر گاڑی چڑھانے سے دس افراد ہلاک جبکہ پندرہ سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

کینیڈا: ٹرک نے راہ گیروں کو روند ڈالا، 9 افراد ہلاک، 16 زخمی

خیال رہے کہ اس واقعے کا پس منظر فی الحال غیر واضح ہے کیوں کہ الیک میناسیان کا تعلق ٹورانٹو کے نواحی علاقے رچمنڈ ہل سے ہے جبکہ اس پر کسی بھی قسم کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ بھی نہیں ہے۔

یاد ہے کہ کینیڈا کے وزیر برائے پبلک سیفٹی نے گذشتہ روز واقعے سے متعلق کہا تھا کہ یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا، تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ ڈرائیور نے ایسا کیوں کیا اور اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں۔ البتہ اب تحقیقات کے بعد ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں