تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

فرانس کے صدر کا تحفہ وائٹ ہاؤس سے غائب

واشنگٹن: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پودا تحفے میں دیا تھا جو وائٹ ہاؤس سے غائب ہوگیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی نسل شاہ بلوط کا یہ پودا فرانس کے اس علاقے سے لایا گیا تھا جہاں 1918 میں جنگ عظیم دوئم کے دوران 2 ہزار امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

یہ پودا دونوں صدور نے مل کر وائٹ ہاؤس میں 24 اپریل کو لگایا تھا اس موقع پر فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا تھا کہ یہ پودا ہمیں ان چیزوں کی یاد دلائے گا جو ہمیں ایک ساتھ جوڑے ہوئے ہیں، لیکن پودا لگائے جانے کے چار روز بعد وہاں موجود نہیں تھا۔

فوٹو گرافر نے ہفتہ 28 اپریل کو وائٹ ہاؤس کے باغ میں اسی مقام کی تصویر کھینچی جہاں فرانسیسی اور امریکی صدر نے مل کر پودا لگایا تھا لیکن اب وہاں گھاس کے ایک زرد ٹکڑے کے سوا کچھ موجود نہیں ہے۔


پودے کے غائب ہونے کے حوالے سے امریکی عہدیداران کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے لیکن اس کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -