جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدستور مندی کا رجحان برقرار ہے، دوران کاروبار بینچ مارک 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس 43385 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا، تاہم غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی 43795 کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 271.96 پوائنٹس کی کمی سے 43795.00 پوائنٹس پر بند ہوا، مجموعی طور پر 378 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 93 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 267 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 18 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

- Advertisement -

سرمایہ کاری مالیت میں مزید 66 ارب 77 کروڑ 79 لاکھ 66 ہزار 715 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مالیت گھٹ کر 90 کھرب 29 ارب 34 کروڑ 31 لاکھ 87 ہزار 329 روپے ہوگئی۔

اسٹاک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ بجٹ کے بعد سے شیئر مارکیٹ میں مسلسل مندی ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 7 کاروباری سیشنز میں 1500 پوائنٹس گر چکی ہے۔

اسٹاک تجزیہ کار کے مطابق سیاسی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سائیڈ لائن ہیں، زیر سماعت ہائی پروفائل کیسز پر سرمایہ کار محتاط ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں