اشتہار

سعودی عرب میں روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے گھٹنے کے جوڑ تبدیل کردئیے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

جدہ: سعودی عرب میں روبوٹ ٹیکنالوجی کی مدد سے ہڈی کے کھردرے پن کے علاج کے ساتھ گھنٹے کے جوڑ کامیابی سے تبدیل کردئیے گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ میں کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں آرتھوپیڈک شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد الدخیل کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گھٹنے کے جوڑ کی تبدیلی کے تین کامیاب آپریشن مکمل کرلیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کا یہ نظام سرجن کی ہاتھوں کی مہارت کے ساتھ بیک وقت کام کرتا ہے تاکہ ٹرانسپلانٹ کیے گئے گھٹنے کو درستگی کے ساتھ صحیح جگہ پر نصب کیا جاسکے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر الدخیل کا کہنا ہے کہ روبوٹک ٹیکنالوجی کا نظام جدید کمپیوٹر پروگرام کے ذریعے ڈاکٹرز کی معاونت کرتا ہے، اس طرح باریک بینی سے جائزہ لے کر حاصل ہونے والی معلومات کے تحت مریض کے گھٹنے کو معیار کے مطابق ٹرانسپلانٹ کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہڈیوں کا کھردرا پن گھٹنے کے اندر جوڑوں کی باہمی رگڑ کے نتیجے میں سامنے آتا ہے، اس کی وجہ سے ہڈیوں کے دیگر حصوں میں بھی شدید تکلیف محسوس ہوتی ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں