پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

اوگرا کی پیٹرول 8 روپے37پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سترہ فیصد تک کا اضافہ متوقع ہے، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بارہ روپے پچاس پیسے تک اضافہ تجویز کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن جاتے جاتے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریوں میں مصروف ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ متوقع ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے، جس پر وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اپنے دور کے آخری دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ کرے گی۔

- Advertisement -

اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 37 پیسے، ڈیزل 12 روپے 50 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل 11 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل آٹھ روپے تیئس پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔

اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 96 روپے7 پیسے، ڈیزل 111 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوجائے گا، مٹی کے تیل کی قیمت 88 روپے10 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

اوگرا کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ جانے کےباعث ہوا ہے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ عید پر حکومت نے خوب تحفہ دیا ہے، مہنگائی بے حد بڑھ جائے گی۔

معاشی ماہرین کےمطابق خام تیل کی قیمت چار سال کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی ہے جو کہ درآمد کرنے والے ممالک میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گی۔

حکومت اپنے دور کے آخری دن پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کا فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ڈیڑھ روپے سے لے کر ساڑھے تین روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 31 پیسے، لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 41 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں