اشتہار

مصر: ساحل پرعجیب الخلقت مخلوق اچانک نمودار، شہری خوفزدہ

اشتہار

حیرت انگیز

قائرہ: مصر میں واقع ساحل پر اچانک عجیب و غریب مخلوق مردہ حالت میں نمودار ہوئی جسے دیکھ کر شہری خوف زدہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے شمالی ساحلی علاقے جمصہ میں لہروں نے عجیب الخلقت مردہ جانور کو خشکی پر پھینک دیا جسے دیکھ کر شہری خوف زدہ ہوئے اور وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

ساحل پر عجیب الخلقت مخلوق کی موجودگی کے حوالےسے جب مقامی حکام کو علم ہوا تو وہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے مذکورہ مردہ جانور  کی لاش کو قبضے میں لیا۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق انہیں شہریوں کی جانب سے مطلع کیا گیا کہ خشکی پر ایک عجیب و غریب مخلوق نمودار ہوئی جسے آج تک انہوں نے نہیں دیکھا۔ ماہی گیروں اور مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے آج تک کوئی ایسا سمندری جانور نہیں دیکھا جو حجم کے اعتبار سے بہت ہی خوفناک معلوم ہوتا ہے۔

مذکورہ جانور کو قبضے میں لینے کے بعد حکام نے اسے ماہرین کے حوالے کردیا جو ماہی گیروں اور دیگر لوگوں کی مدد سے اس مخلوق کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مصری یونیورسٹی المنصورہ کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ مردہ جانور بظاہر ڈولفن کی طرح دکھائی دیتا ہے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جائیں گی اور پھر سب کو آگاہی دی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں